‎نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار فاشسٹ نیازی ہوگا: شہبازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حذب اختلاف شہبازشریف نے جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو پرہیزی کھانا فراہم نہ کرنے پر احتجاج کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق انہیں پرہیزی کھانا فراہم کیا جائے لیکن جیل میں نواز شریف کو پرہیزی کھانا فراہم نہیں کیا جارہا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا فراہم نہ کرنا عمران نیازی کی قاتل ذہنیت کا ثبوت ہے، ‎مریض کا پرہیزی کھانا روک کر عمران نیازی سیاسی انتقام کے بدترین درجے پر فائز ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‎نوازشریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار فاشسٹ نیازی ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ عمران نیازی میں قوم کی خدمت کی صلاحیت ہے نہ ہی سیاسی مخالفت کا ظرف، فسطائیت کی کالی رات ختم ہونے کو ہے، پھر ان تمام مظالم کا حساب ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے