معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ایک سال بعد نمایاں بہتری آئیگی: گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہےکہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن صورتحال بہتر ہورہی ہے اور ایک سال بعد حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو 2 چیلنجز درپیش ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تاریخی بلند سطح یعنی ماہانہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا، کچھ سال قبل ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیرو تھا، دوسرا بڑا چیلنج مالیاتی خسارہ ہے، قرضوں اور بجٹ خسارے میں نمایاں اضافہ ہوا، ان دونوں مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوکرماہانہ ایک ارب ڈالر پر آگیا ہے، نئے بجٹ میں مالیاتی خسارے میں کمی کیلئے اقدامات کیے گئے، وزیراعظم نے کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کی، ہمیں مستقبل کیلئے پرامید رہنا چاہیے، صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن صورتحال بہتر ہورہی ہے اور ایک سال بعد حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

رضا باقر نے مزید کہا کہ ہمیں برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرنی ہے، ایکسچینج ریٹ سے برآمد کنندگان کو فائدہ ہوا تاہم یہ مستقل حل نہیں، جو لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ان سے مدد کی ضرورت ہے، ٹیکس چوری کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا، پاکستان کی معاشی آؤٹ لک مثبت ہے، ہماری سمت درست ہے، منصفانہ ٹیکس سسٹم پر کام ہورہا ہے، ہمیں مل کر سخت محنت کرنی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے