وزیراعظم بینکنگ چینلز سے ترسیلات زر بھجوانے پر سمندرپار پاکستانیوں کے مشکور

وزیراعظم عمران خان نے بینکنگ چینلز سے ترسیلات زر بھجوانے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘بینکنگ چینلز کے ذریعے زیادہ ترسیلات بجھوانے پر میں بیرون ملک مقیم اپنے کارکنان کا مشکور ہوں’۔

بینکنگ چینلز کے ذریعے زیادہ ترسیلات بجھوانے پر میں بیرون ملک مقیم اپنے کارکنان کا مشکور ہوں۔ نتیجتاً گزشتہ برس ترسیلات میں 9.7% کا سالانہ اضافہ ہوا اور رواں برس ترسیلات کا مجموعی حجم 21.8 ارب $ تک پہنچا۔ پچھلے برس کے مقابلے میں جبکہ یہ مقدار 2.9% تھی، یہ اضافہ کہیں زیادہ تھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال ترسیلات میں 9.7 % کا اضافہ ہوا اور رواں برس ترسیلات کا مجموعی حجم 21.8 ارب ڈالر تک پہنچا، پچھلے برس یہ اضافہ محض 2.9 فیصد تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے