کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید گرفتار

لاہور: سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو گرفتار کرلیا۔

ذراائع کے مطابق حافظ سعید لاہور سے گوجرانوالہ جارہے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حافظ سعید کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جس میں ضمانت کے لیے وہ لاہور سے انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت جارہے تھے جہاں انہیں سی ٹی ڈی پنجاب نے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے حافظ سعید کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے جب کہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور ان کی گرفتاری کے حوالے سے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے احکامات کی روشنی میں اقدامات کیے ہیں جس کے تحت جماعت الدعوۃ کی تمام ذیلی شاخوں کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے متعدد مدرسوں کو بھی سرکاری تحویل میں لیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے