وزیراعظم عمران خان کا یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب

وزیراعظم عمران خان یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان امریکا کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی جس پر وزیراعظم نے ان کی پیشکش کو قبول کیا تھا۔

تاہم بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کا مستقل مؤقف رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات دونوں ملک باہمی طور پر طے کریں گے، کسی بھی قسم کی بات چیت پاکستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے سے مشروط ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے