شہباز شریف نے ڈیلی میل کیخلاف کارروائی کیلئے معروف لاء فرم کی خدمات حاصل کر لیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف باضابطہ کارروائی کے لیے برطانیہ کی معروف لاء فرم کارٹر رَک کی خدمات حاصل کر لیں۔

ڈیلی میل نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے برطانیہ سے ملنے والی رقم میں خورد برد کی تھی۔

شہباز شریف نے اِن الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے برطانوی اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان بھی کیا تھا۔

برطانوی لاء فرم کارٹر رَک نے 14 جولائی کو سیاسی مقاصد کے تحت آرٹیکل کی اشاعت کے خلاف میل آن لائن اور اُس کے صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

کارٹر رَک نے جیو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ اُس نے ایک ہفتے تک کیس کا جائزہ لینے کے بعد شہباز شریف کی نمائندگی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کارٹر رَک کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر شہباز شریف کے لیے سخت توہین آمیز ہے جس میں غلط الزامات لگائے گئے ہیں کہ انہوں نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے برطانیہ سے ملنے والی امدادی رقم میں خوردبرد کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے