حکومت کا اپوزیشن کیخلاف سخت لائحہ عمل اپنانے اور احتجاج پر رد عمل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے اپوزیشن کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے اور احتجاج پر رد عمل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے دورہ امریکا پر حکومتی ترجمانوں کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور ترجمانوں نے وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے نمبر گیم سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنائے گی جب کہ حکومت نے اپوزیشن کو احتجاج پر سخت رد عمل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لانے کی ہدایت دی اور کہا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کیسز میں ملوث لوگ ٹی وی پر آکر خود کو سیاسی شہید بنارہے ہیں اور قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی بحران سے نکل آئے ہیں اب اشیائے ضرورت میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے