ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری ہوگئی۔

خالد مقبول صدیقی کی گاڑی کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایم کیوایم کے دفتر کے باہر سے چوری ہوئی۔

پولیس کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی گاڑی بہادرآباد میں واقع ایم کیوایم کے دفتر کی پارکنگ میں پارک تھی جب کہ گاڑی ایم کیوایم کے ویلفیئر ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

ایم کیوایم نے گاڑی چوری کی ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے