گھوٹکی میں ٹرین نے کار کو کچل ڈالا، 4 افراد جاں بحق

گھوٹکی: سانکہ پھاٹک کے قریب ٹرین نے کار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریلوے حکام کے مطابق تحصیل ڈہرکی میں سانکہ پھاٹک کے قریب کار ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں تحصیل اسپتال ڈہرکی منتقل کر دی گئی ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کار کو حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے