بھارت کی سابق وزیرخارجہ سشما سوراج انتقال کرگئیں

نئی دہلی: بھارت کی سابق وزیرخارجہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما سشما سوراج 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر خارجہ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسیں۔

انتقال سے 3 گھنٹے قبل اپنی آخری ٹوئٹ میں سشما سوراج نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا تھا۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں اسی دن کو دیکھنے کی منتظر تھی۔ البتہ سشما سوراج نے ٹوئٹ میں یہ تذکرہ نہیں کیا کہ وہ کس بات پر مودی کی شکر گزار ہیں۔

سشما سوَراج (14 فروری 1953ء کو پیدا ہوئیں اور 6 اگست 2019ء اب سے تھوڑی دیر پہلے انتقال کر گئیں . وہ بھارت کی سیاست دان، سابقہ وکیل اور سابقہ وزیر خارجہ تھیں۔ سشما سوراج کو بھارت میں اندرا گاندھی کے بعد دوسری خاتون وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ سات مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہوئی۔ 1977ء میں 25 سال کی عمر میں سشما سوراج ہریانہ کی تاریخ میں سب سے کمسن وزیر بنی۔ اس کے علاوہ سشما سوراج دہلی کی وزیر اعلیٰ بھی رہ چکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے