ایل این جی کیس میں گرفتار مفتاح اسماعیل 11 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو 11 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

نیب حکام نے مفتاح اسلماعیل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر محمود کے روبرو پیش کیا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

جج نے نیب کی ٹیم سے استفسار کیا کہ پہلے یہ بتائیں کہ مفتاح اسماعیل کو کیوں گرفتارکیا ہے؟ بتایا جائے کہ کاز آف اریسٹ کہاں ہے؟

جج کے پوچھنے پر تفتیشی افسر نے وارنٹ گرفتاری کی نقل عدالت میں پیش کردی جب کہ مفتاح اسماعیل کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

نیب نے سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو بھی ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کو 11 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا جب کہ ملزمان کو 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے