خضدار میں فائرنگ سے بی این پی کے مرکزی رہنما امان اللہ زرکزئی جاں بحق

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امان اللہ زرکزئی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کےمرکزی رہنما امان اللہ زرکزئی کے قافلے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امان اللہ زرکزئی اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے