گوگل میپس میں آف لائن نیوی گیشن کا فیچر متعارف

mapsگوگل میپس کا آف لائن سرچ اور نیوی گیشن کا فیچر متعاف کرا دیا گیا ہے۔

مئی میں گوگل کی آئی او کانفرنس کے دوران آف لائن سرچ اور نیوی گیشن کے فیچر کو تقریب کا سب سے بڑا اعلان قرار دیا گیا تھا اور اب یہ صارفین تک پہنچنے لگا ہے۔

گوگل میپس میں اب نیا آف لائن موڈ متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے سمتوں کی جانب ڈرائیونگ اور سرچ کی سہولت صارفین کو فراہم کی گئی ہے۔

اس فیچر کو میپس کے آن لائن ورژن کے ساتھ فٹ کیا گیا ہے تاہم اس میں ڈیٹا کنکشن کا استعمال نہیں ہوتا۔

آج سے یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے جبکہ گوگل کا کہنا ہے آئی او ایس کے لیے اسے جلد متعارف کرایا جائے گا۔

مخصوص علاقوں کو محفوظ کرنے کا آپشن گوگل میپس میں 2012 سے موجود ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ اسے سرچ اور نیوی گیشن کے لیے استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ جس شہر میں رہائش پذیر ہو آپ وہاں کسی بھی مقام کو بغیر کسی سیلولر کنکشن کے تلاش کرسکیں گے۔

یہ فیچر ان صارفین کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا جو کسی مقام کی تلاش بغیر کسی سیلولر کنکشن کے کررہے ہو اب چاہے ایسا موبائل سگنلز نہ ہونے کی وجہ سے ہو یا وہ بیرون ملک ہو جہاں دوسری سم کی ضرورت ہوتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے