حب اور مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق اور 36 زخمی

مکران کوسٹل ہائی وے اور حب کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے گوادار جانے والی کوچ حب کے نزدیک شتنگی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاعات ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرکے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پسنی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے