بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سول ایوارڈ لینے سے قبل انٹرویو

گزشتہ رات یعنی 23 اگست کو ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پانچ روزہ بین الاقوامی دورے کے دوسرے حصے میں فرانس کے بعد دو دنوں کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ چکے ہیں جہاں آج انہیں یو اے ای کا سب سے بڑا سول ایوارڈ "Order of Zayed ” دیا جائے گا ، اس دورے میں مودی کا آخری پڑاو بحرین ہو گا –

یو اے ای آمد پر نریندر مودی نے سرکاری نیوز ایجنسی وکالتہ انباء الامارات کو انٹرویو دیا جس کے اہم نکات قارئین کے خدمت میں پیش کیے جا رہے ہیں –

نریندر مودی کا وکالتہ انباء الامارات سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا:

”ہمارا مقصد باہمی مفید شراکت کے ذریعے 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت تک پہنچنا ہے اس سلسلے میں ہم متحدہ عرب امارات کو ایک قابل قدر شراکت دار سمجھتے ہیں۔”

”ہندوستان 2024-25 تک 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے لئے بھر پور محنت کر رہا ہے اور کامیابی کے ساتھ اپنے مقاصد کو حاصل کرتا جا رہا ہے ، ہم نے آنے والے پانچ سالوں میں تقریبا 1.7 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کو ہدف بنایا ہے -”

مودی کا کہنا تھا ”اس وژن کو حاصل کرنے کے لئے حکومت ملکی اور غیر ملکی ذرائع سے آنے والی انویسٹ منٹ کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے ، اور مجھے یہ کہتے ہوئے بے حد فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اب بہترین ترین پوزیشن پر ہیں ـ”

2017 میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر ، ہائی ہنس شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان کے دورے کے دوران دستخط کیے جانے والے جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے ہوئے تھے تب سے ہم نے کلیدی شعبوں دفاع ، انفرسٹرکچر اور توانائی سمیت بہت سے معاہدوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے بے حد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکے ہیں ، اس کے علاوہ قابل تجدید توانائی ، خوراک ، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی تعمیر ، دفاعی مینوفیکچرنگ اور دیگر کئی شعبوں میں یو اے ای کی ہندوستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی مزید بڑھ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا:
”دوسرے لفظوں میں اگر میں یہ کہوں تو غلط نہ ہو گا کہ ہمارے تعلقات واقعی کثیر جہتی ہیں -”

میں اس رشتہ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ہائینس شیخ محمد بن زید نے ذاتی دلچسپی اور قیادت کا شکر گزارہوں۔

مودی کا کہنا تھا پچھلے چار سالوں میں متحدہ عرب امارات کا ان کا تیسرا دورہ ہے جو دونوں ممالک کی باہمی تعلقات میں حاصل ہونے والی رفتار کو برقرار رکھنے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے –

اس دورے میں ہم اپنے ہمہ جہت تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے منتظر ہیں۔ میں اپنے بھائی ہائینس شیخ محمد بن زید کے ساتھ بھی بات چیت کرنے کا منتظر ہوں۔ میں ان کے وژن کا معترف ہوں ، ان کے ساتھ خیالات کا تبادلہ ہمیشہ میرے لیے حوصلہ افزائی کا محرک ہوتا ہے –

ہفتہ کی صبح متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ، ” Order of Zayed ” کے ملنے کے متعلق مودی کا کہنا تھا یہ میرے اور میرے ساتھی 1.3 بلین ہندوستانیوں کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ میرے لیے عظیم اور وژن والے عالمی رہنما ، اس خوبصورت قوم کے عظیم مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی یاد گار ہے –

یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ شیخ زید کے یوم پیدائش کے سال میں اس آرڈر سے نوازا گیا – جن کے نظریات ، وژن اور دانشمندی عصر حاضر میں بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں ، میرے لئے یہ ایوارڈ ہمارے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مابین برادرانہ تعلقات کی بھی علامت ہے –

مودی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بے حد فخر ہے کہ جدید ، متنوع اور متحرک متحدہ عرب امارات کی تعمیر میں ہماری کمیونٹی کی بھر پور شراکت کا متحدہ عرب امارات کی قیادت اعتراف کرتے ہوئے سراہتی ہے۔

میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کا ایک سچے ولی کی طرح یہاں کے ہندوستانی باشندوں کی فلاح و بہبود کی دیکھ بھال کرنے پر دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں اس پر بھی متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ حالیہ دنوں ہندوستانی کاروباری حضرات کو طویل مدتی ویزا کا اجرا ہوا اور دیگر وسائل کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدام کیئے گئے –

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے