حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

[pullquote]قومی کرکٹرعماد وسیم کے نکاح کے بعد اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر[/pullquote]

حسن علی کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

قومی کرکٹر عماد وسیم کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے نکاح ہوا۔

سوشل میڈیا پر عماد وسیم کے نکاح کے بعد اہلیہ کے ساتھ تصاویر زیر گردش ہیں تاہم فی الحال قومی کرکٹر کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی— فوٹو: ٹوئٹر
عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر عماد وسیم کے نکاح کے بعد اہلیہ کے ساتھ تصاویر زیر گردش ہیں تاہم فی الحال قومی کرکٹر کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی۔

عماد وسیم کا ولیمہ 26 اگست کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 20 اگست کو حسن علی نے بھارتی دوشیرہ سے دبئی میں شادی کی تھی۔

[pullquote]فاسٹ بولر حسن علی بھارتی دوشیزہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے[/pullquote]

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی زندگی کے نئے اسپیل کا آغاز ہوگیا۔

پاکستانی دُلہا حسن علی اور بھارتی دلہن سمعیہ کی شادی کی تقریب دبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں ہوئی جس میں رشتے داروں، قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ ساتھی کرکٹر شاداب خان بھی شریک تھے۔

حسن علی نے شاندار سیاہ شیروانی جبکہ ان کی اہلیہ نے قیمتی سرخ عروسی لباس زیب تن کیا۔

مہمانوں کی تواضع کیلئے عربی اور دیسی کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔

کرکٹ کے میدانوں میں مخالف بیٹسمینوں کو دباؤ میں لانے والے حسن علی اپنی زندگی کے اس اہم موڑ پر خود کافی پریشر میں نظر آئے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ بدھ کو دبئی میں ہی ولیمہ ہوگا جبکہ پاکستان میں بھی ایک بڑا استقبالیہ دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے