پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ سروسز کی آزمائش شروع

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 5 جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ سروسز کی آزمائش شروع کر دی۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق 31 دسمبر 2019ء تک پورے پاکستان میں 4 جی ٹیکنالوجی کو 5 جی ٹیکنالوجی میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے سی ایم پاک 5 جی کی کامیاب آزمائش کرنے والا چینی ادارہ پہلا پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے۔

پی ٹی اے پاکستان میں آئی ٹی کی جدید ٹیکنالوجی کو تیز رفتاری سے اختیار کر رہا ہے۔

تاہم 5 جی وائر لیس ٹیکنالوجی جیسی منزل کے حصول مستعدی خود اعتمادی اور صلاحیت کے ذریعے اب ڈیجیٹل پاکستان کی منزل کوئی دور نہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی کے حوالے سے چینی سیلولر کمپنی نے اس کامیابی سے فائیو جی کی آزمائش کی ہے اس سے مستقبل میں فائیو جی کے مزید فروغ کے امکانات موجود ہیں۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ٹیلی کام سیکٹر کا ریگولیٹر ہونے کی حیثیت سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے شبانہ روز کوشاں ہے۔

پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ سروسز کا آغاز اختتام سال تک ہونے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے