ہندوستانی وزیراعظم مودی کا پہلا دورہ بحرین: کیا طے پایا؟

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پانچ روزہ بین الاقوامی دورے کا آخری حصہ بحرین میں مکمل کر کے واپس ہندوستان روانہ ہو چکے ہیں –

کسی بھی ہندوستانی وزیراعظم کی طرف سے بحرین کا پہلا دورہ تھا جس کی وجہ سے اسے غیر معمولی اہمیت حاصل رہی ، غیر معمولی اہمیت کا اندازہ اس چیز سے لگایا جا سکتا ہے کہ نریندر مودی نے بحرین کے دار الحکومت مانامہ میں دو سو سال پرانے مندر ” شری کرشنا ” کی سرکاری سطح پر ری ڈولپمنٹ کا افتتاح کیا –

سرکاری نیوز ایجنسی وکالتہ انباء البحرین کے مطابق اس موقع پر بحرین کے وزیر انصاف کا کہنا تھا ” وزیر اعظم مودی کا دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی گہری عکاسی کرتا ہے جس کی ایک طویل مشترک تاریخ ہے اور لوگوں کے باہمی رابطوں کی وجہ سے اس کا اثر ان کی ثقافتوں اور رواجوں پر پڑا ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم کا دورہ ایک اہم واقعہ ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ بحرین اور ہندوستان کے گہرے تعلقات صدیوں پہلے کی تاریخ پر مشتمل ہیں” –

کنگ حماد گلوبل سینٹر کے بورڈ آف ٹرسٹیز برائے پر امن بقائے باہمی کے چیئرمین ڈاکٹر شیخ خالد بن خلیفہ آل خلیفہ کا کہنا تھا کہ "ہندوستان کے وزیر اعظم نے جس ہندو مندر کا دورہ کیا ہے ، وہ بحرین میں موجود ثقافتی تنوع اور پرامن بقائے باہمی کی موجودگی کا گواہ ہے۔

تاریخ میں بحرین ہمیشہ سے ایک تجارتی مرکز رہا ہے جس نے پوری دنیا کے تاجروں اور اسکالروں کو اپنی طرف متوجہ کیا – یہاں عقیدے اور عبادت کی ہر ایک کو مکمل آزادی اور عبادت گاہوں کی تعمیر کی بغیر کسی مداخلت یا پابندی کے اجازت دی گئی ہے ” –

مودی کے دورے میں حکومت بحرین اور ہندوستان کے درمیان کئی اہم امور طے ہوئے اور کئی ایم او یوز سائن کیئے گے ، سرکاری نیوز ایجنسئی کے مطابق جن اہم امور پر بات کی گئی ، ایم او یوز سائن ہوئے اور جن پر مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں –

* وزیر اعظم مودی کا بحرین کا دورہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ قریبی تاریخی بندھن ، مشترکہ اصولوں ، باہمی مفادات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امن ، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ خواہش پر قائم دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کا ایک تاریخی اور اہم سنگ میل تھا –

* سرکاری ملاقاتوں کے دوران ، دونوں فریقوں نے مشترکہ تاریخ اور ثقافتی وابستگیوں ، بڑھتے ہوئے معاشی رابطوں اور عوام سے عوام کے قریبی رابطوں کے بڑھانے اور دو طرفہ قریبی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

باہمی دلچسپی کے دوطرفہ ، علاقائی اور کثیرالجہتی امور پر معلومات کے مفید تبادلے کے ساتھ دوستانہ ماحول میں وسیع تبادلہ خیال ہوا۔

*دونوں فریقوں نے باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں شمولیت کو مزید وسیع اور گہرا کرنے پر اتفاق کیا ، اور اعلی سطح کے سیاسی تبادلے ، دفاع اور اعلی تعلیم کے تعاون ، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی – عوام سے عوام کے رابطے اور بحرین ہند کے مابین ہائی جوائنٹ کمیشن کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

* ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارت کے بڑھتے ہوئے رجحان اور دو طرفہ سرمایہ کاری کی موجودہ صلاحیت کو نوٹ کیا ، تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی یقین دیہانی کی ۔

*دونوں فریقین نے دہشت گردوں کی ان کے تمام مقاصد ، مجرموں کی شناخت اور مقاصد سے قطع نظر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے باہمی سلامتی ، انسداد دہشت گردی اور انٹلیجنس اور معلومات کے تبادلے کے میدان میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

*دونوں فریقین نے سائبر سیکیورٹی میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں ، ذرائع بشمول دہشت گردی کے لئے سائبر اسپیس کے استعمال کی روک تھام ، بنیاد پرستی اور معاشرتی ہم آہنگی کو بگاڑنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا –

*دونوں فریقوں نے تمام ریاستوں سے دوسرے ممالک کے خلاف دہشت گردی کے استعمال کو مسترد کرنے اور دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ، اور مطالبہ کیا کہ دوسری ریاستوں کے خلاف تمام علاقوں سے دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے دہشت گردوں کے لئے کسی بھی طرح کی مدد اور مالی اعانت کا کام ختم کردیں۔

*دونوں فریقین نے توانائی میں تعاون بڑھانے ، مشترکہ ریسرچ اور انسانی وسائل کی تربیت کے شعبوں کا احاطہ کرنے پر توجہ دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم مودی نے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی حالیہ دریافت پر بحرین کو مبارکباد دی اور روایتی کھوج کے طریقوں کے ساتھ ساتھ بحرین میں نئے دریافت ہونے والے تیل اور گیس کے اثاثوں کی ترقی کے لئے اپنی توانائی کمپنیوں کی دلچسپی کو اجاگر کیا۔

*دونوں رہنماؤں نے بحری لین کی حفاظت اورخلیجی خطے میں سمندری تحفظ کو مستحکم کرنے کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

*دونوں فریقوں نے اقوام متحدہ چارٹر میں اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا ، بشمول سلامتی کونسل کی رکنیت کی دونوں اقسام میں توسیع کے ، تاکہ اس سے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے زیادہ نمائندے میسر ہوں ۔

[pullquote]مفاہمت کی یادداشتیں[/pullquote]

* ہندوستان اور بحرین کے مابین ثقافتی تبادلہ پروگرام۔

* خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں آئی ایس او اور این ایس ایس اے کے مابین اشتراک –

*بحرین کا آئی ایس اے کے ساتھ تعاون –

*بحرین میں "روپیے کارڈ” کے اجراء کے لئے بینفٹ اور این پی سی آئی کے مابین مفاہمتی یادداشت –

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے