غیرملکی افواج کو محفوظ راستہ دیا جائے گا، طالبان اور امریکا معاہدے کے قریب

دوحا: امریکا اور افغان طالبان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دوحا میں امریکا کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں اور ممکنہ معاہدے کی تیاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ اتفاق رائے کے بعد عبوری مدت پر اتفاق کیلئے بین الافغان سطح پر مذاکرات کیے جائیں گے جس کی کامیابی کیلئے طالبان نے کوئی شرط عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان نے امریکا کو افغان سرزمین کو کسی کے خلاف حملے میں استعمال نہ کرنے کی ضمانت دی ہے، غیرملکی افواج کی واپسی کیلئے محفوظ راہداریاں فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے ہیں جبکہ امریکا کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد مذاکرات کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے