جعلی پیر نے ملائشین خاتون سے لاکھوں روپے بٹور لیے

گجرانوالہ میں ایک جعلی عامل نے علاج کے بہانے ملائیشین خاتون سے 20 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق فیاض نامی جعلی عامل نے بلیک میجک کے نام سے انگلش ویب سائٹ بنا رکھی تھی، ویب سائٹ دیکھ کر گھریلو پریشانیوں سے تنگ ملائیشین خاتون ازلینا نے جعلی عامل سے رابطہ کیا تو ملزم نے علاج کے بہانے خاتون سے 20 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

حکام کے مطابق ازلینا اپنے پاکستانی شوہر کے ساتھ جعلی عامل سے ملنے گوجرانوالہ پہنچی تو عامل کی طرف سے مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا جس پر اس نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو شکایت کر دی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے لاہور کے علاقہ ساندہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل فیاض اور اس کے بیٹے فہد کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے