چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لاہور: احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

نیب حکام نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کی عدالت میں پیش کیا جہاں نیب نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا جسے تھوڑی دیر میں سناتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے مریم نواز کے ساتھ نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے صاحبزادے یوسف عباس کا بھی جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور ملزمان کو 18 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ نیب حکام نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کے دوران گرفتار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے