بہاماس: سمندری طوفان ’ڈوریان‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

بہاماس میں سمندری طوفان ڈوریان سے ہلاکتوں کی تعداد 23 تک جا پہنچی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق بہاماس حکام نے طوفان کے باعث مزید جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے جب کہ اب تک 23 ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اباکو آئس لینڈ میں ہلاکتوں کے خدشے کے پیش نظر 200 کے قریب تابوت بھجوائے گئے ہیں۔

سمندری طوفان ڈوریان اتوار کے روز شمالی بہاماس سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں متعدد جزیروں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، کھمبے گرنے سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹیگری 5 کے سمندری طوفان کی شدت میں پہلی سے کمی واقع ہوگئی ہے اور طوفان اب امریکی ریاستوں جنوبی و شمالی کیرولینا سے ٹکرا رہا ہے۔

حکام کا بتانا ہےکہ اباکو آئس لینڈ اور گرینڈ بہاماس میں سینکڑوں اور ممکنہ طور پر ہزاروں افراد اب بھی لاپتا ہیں، وزیر صحت نے خبردار کیا ہےکہ ہلاکتوں کی حتمی تعداد حیران کن ہوسکتی ہے۔

ریڈ کراس کے مطابق طوفان کے سبب گرینڈ بہاماس اور اباکو میں 45 فیصد گھروں کو شدید متاثر یا تباہ ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے