اب تصاویر سے جانیں لوگوں کے دلوں کے راز

logسماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ایک نئی اپلیکشن متعارف کرا دی۔

نوٹیفائی نامی یہ نیوز اپلیکشن صارفین کو ان کی پسند کے مطابق خبروں اور ایونٹس کے بارے میں نوٹیفکیشن فراہم کرے گی۔

اس فیچر کے تحت بزنس، کلچر، انٹرٹینمنٹ، فوڈ اور دیگر شعبوں کے حوالے سے اپنی مرضی کے مواد کا انتخاب صارفین کریں گے جن کے نوٹیفکیشن ان کو اسمارٹ فونز پر موصول ہوں گے۔

اس اپلیکشن میں جب صارف کسی کیٹیگری کو منتخب کرے گا تو اس کے سامنے اسٹیشنز کی فہرست آجائے گی جن میں سے وہ الرٹس کے حصول کے لیے اپنی پسند کا انتخاب کرسکیں گے۔

اس فیچر کے تحت بریکنگ نیوز اور موسم کے الرٹس بھی صارفین کو موصول ہوسکیں گے تاہم فی الحال ایسی معلومات فراہم کرنے والے امریکی ادارے ہی ہیں۔

اس حوالے سے فیس بک نے مختلف میڈیا اداروں سے معاہدے بھی کیے ہیں جو اس فیچر کے لیے مواد فراہم کریں گے۔

تاہم صارفین کو بھی نوٹیفائی کے لیے اسٹیشنز کا انتخاب کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ انہیں منفرد معلومات ہی موصول ہو ورنہ ایک ہی خبر کے تین یا چار نوٹیفکیشنز بھی موصول ہوسکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کو دیکھ کر بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ فیس بک کی جانب سے حریف ویب سائٹ ٹوئٹر کو ہدف بنایا جارہا ہے جس نے حال ہی میں مومنٹس نامی ٹول متعارف کرایا تھا جبکہ ایپل کی جانب سے نیوز سروس کے نام سے فیچر پیش کیا گیا۔

اس سے پہلے فیس بک نے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے انسٹنٹ آرٹیکلز کا فیچر متعارف کرایا تھا جس میں براہ راست فیس بک پر مختلف اخبارات اور اداروں کے مضامین پڑھے جاسکتے تھے۔

فی الحال نوٹیفائی فیچر آئی فون کے صارفین کو دستیاب ہے اور یہ کب تک اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے پیش کیا جائے گا اس بارے میں فیس بک نے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے