امن مذاکرات پر طالبان کا امریکی صدر ٹرمپ کو اہم پیغام

افغان طالبان نے امریکا کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر امریکی صدر ٹرمپ مستقبل میں امن مذاکرات دوبارہ بحال کرنا چاہیں تو ان کے دروازے کھلے ہیں۔

بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان کے امن مذاکرات کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے افغانستان میں امن کے لیے صرف مذاکرات کو ہی واحد راستہ قرار دیا۔

انہوں نے امریکا کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے کچھ غلط نہیں کیا۔

شیر محمد عباس کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے ہزاروں طالبان کو قتل کیا لیکن اسی دوران اگر ایک بھی امریکی فوجی کو قتل کردیا جاتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں اس طرح کا رد عمل دینا چاہیے کیونکہ دونوں طرف سے سیز فائر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں لہٰذا ہم امید کرتے ہیں کہ دوسری طرف سے بھی مذاکرات کے حوالے سے کیے گئے فیصلے پر دوبارہ غور ہوگا۔

طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ طالبان اور غیر ملکی افواج کے درمیان سیز فائر پر عملدرآمد معاہدے پر دستخط کے بعد بھی ہوگا تاہم اس وقت طالبان اور افغان حکومت کے درمیان کوئی سیز فائر نہیں ہے۔

شیر محمد عباس نے تصدیق کی کہ طالبان نے امن مذاکرات میں مدد کے لیے روس اور چین تک رسائی حاصل کرلی تھی۔

دوسری جانب افغان طالبان رہنما کے بیان پر افغان مشیر سلامتی ڈاکٹر حمداللہ کاکہنا تھا کہ طالبان کی دھمکانے کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی، ایک ہی راستہ ہے وہ افغان حکومت سے مذاکرات سے ہی ملک میں امن دیکھ سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے