ایپل کا نیٹ فلیکس اور ایمیزون کو بڑا چیلنج

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی مصنوعات کا عوام کو بیتابی سے انتظار رہتا ہے اور لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ایپل اس بار عوام کی سہولت کے لیے کیا نیا متعارف کرا رہا ہے۔

اپیل نے موبائل، اسمارٹ واچز اور آئی پیڈز کے بعد اب تھیڑ ٹی وی (ایپل ٹی وی) بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئندہ ماہ مارکیٹ میں پیش کیے جانے والے ایپل ٹی وی میں فلموں کے علاوہ ایپل کی آن لائن ویڈیو اسٹریمگ سائٹ پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز پہلے ایپل ٹی وی (سینما) پر دیکھی جا سکیں گی۔

دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ ایپل کی جانب سے تھیٹر کی خدمات متعارف کروانے سے فلم انڈسٹری کی اعلیٰ صلاحیتوں کو ایپل ٹی وی پر راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایپل تھیٹر متعارف کروانا ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے لیے بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے ، اس سے قبل بھی متعدد ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ جیسے نیٹ فلیکس اور ایمیزون پرائم نے اپنی اصل فلموں میں سے کچھ سینما گھروں میں ریلیز کی ہیں جسے بے حد سراہا گیا ہے۔

ایپل ٹی وی یکم نومبر کو 100 سے زائد ممالک میں متعارف کروایا جائے گا جہاں شوز، فلمیں اور دستاویزی فلمیں دکھائی جائیں گی۔

دوسری جانب ایپل کی آن لائن اسٹریمنگ سروس میں مواد محدود ہوگا جبکہ اس سروس کے ماہانہ چارجز 6.99 ڈالز یا اس سے بھی کم ہوں گے۔

ایپل کی آن لائن اسٹریمنگ سروس میں اسکرپٹڈ ڈرامے، کامیڈی اور فلموں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے بھی پروگرام ریلیز کیے جائیں گے جو کہ نیٹ فلکس اور ایمیزون جیسی اسٹریمنگ کمپنیوں کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔

ایپل کمپنی نے حال ہی میں یہ اعلان بھی کیا ہے کہ آئی فون، آئی پیڈ، ایپل ٹی وی، آئی پوڈ اور میک خریدنے والے صارفین کو سروس کا پہلا سال مفت میں ملے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے