اقوام متحدہ میں آن لائن جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام

نیویارک: آن لائن جعلی خبروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اقوام متحدہ کے 20 ممالک نے معاہدے پر دستخط کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آن لائن جعلی خبروں کی روک تھام کا عزم کرتے ہوئے 20 ممالک نے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں برطانیہ، فرانس، کینیڈا، جنوبی افریقہ بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر کے تحت معاہدےکا مقصد آن لائن جعلی خبروں کو روکنا ہے اور تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ قارئین کا اعتماد بحال رہے۔

اس موقع پر وزیرخارجہ فرانس نے کہا کہ ڈیجیٹل اسپیس ترقی کے ساتھ ساتھ خطرات بھی لارہا ہے اس کے سبب الیکشن کے دوران آن لائن جعلی خبریں جمہوری اداروں پر اعتماد کمزور کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کمپنی نے 70 ملین (7 کروڑ) سے زائد اکاؤنٹس کو غلط معلومات پھیلانے کی بنا پر گذشتہ برس مئی اور جون سے معطل کیا ہوا ہے، جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ فیس بک بھی متعدد ایسے اکاؤنٹس کو معطل کرچکا ہے جو جعلی تھے اور جعلی خبروں کو پھیلا رہے تھے۔

تاہم سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی روک تھام کے حوالے سے سماجی رابطوں کی سائٹس پر سخت اقدامات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے