پاکستان میں ریاست مدینہ قائم ہو کر رہے گی

لاہور: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریاست مدینہ قائم ہو کر رہے گی۔

پیر نورالحق قادری نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیر اور ناموس رسالت ﷺکے اہم مسئلے کو بہترین انداز میں اجاگر کیا۔

خطاب کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کسی حکومت نے ریاست مدینہ کے قیام کی بات کی ہے جو قائم ہو کر رہے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بعض سازشی عناصر مذہب کے نام پر لوگوں کو اکسا رہے ہیں، یہ لوگ ملک کے خیر خواہ نہیں بلکہ یہ ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کے 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی، منی لانڈرنگ، اسلام اور مسلم مخالف جذبات کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر کھل کر بات کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے