پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں ریکارڈ 35 فیصد کمی

رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 34.85 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق تجارتی خسارہ جولائی سے ستمبر تک 5 ارب 72 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال جولائی تا ستمبر تجارتی خسارہ 8 ارب 79 کروڑ ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر برآمدات میں 2.75 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، اور پہلی سہ ماہی میں برآمدات 5 ارب 52 کروڑ ڈالرز رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات میں 20.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور جولائی تا ستمبر درآمدات 11 ارب 25 کروڑ ڈالرز رہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ستمبر 2019 میں برآمدات میں 2.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ ایک ارب77 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ ستمبر میں درآمدات میں 13.90 فیصد کمی ہوئی اور درآمدات 3 ارب 78 کروڑ ڈالر رہیں، تجارتی خسارہ 2 ارب ڈیڑھ کروڑ ڈالرکم ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے