ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہےکہ ہرجمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے، کبھی مولانافضل الرحمان اور کبھی کوئی اور مولوی امن خراب کرنے نکل آتے ہیں۔

اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نےکہا کہ گزشتہ حکومت نے ٹیکنالوجی اور ماڈرنائزیشن پر کام نہیں کیا، نئے پاکستان کا مقصد ہی نئی ٹیکنالوجی اور جدت کو متعارف کرانا ہے، آج بھی چاند دیکھنے کے لیے سمجھانے پر سر کھپانا پڑتا ہے، گزشتہ غلطیوں کی وجہ سے ہم روایتی ٹیکنالوجی پر انحصار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 100 سالہ پرانے لومز پر کپڑے تیار کیے جا رہے ہیں، ہمارے ملک میں ابھی تک ٹریکٹر ٹرالی سے کام چلایا جا رہا ہے اور دنیا زراعت میں بہتری کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی پر انحصار کر رہی ہے لیکن ہمارے پاس ڈرون پر پابندی ہے، وزیراعظم سے زراعت کے فروغ میں مدد کے لیے ڈرون کی درخواست کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہرجمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے، کبھی مولانافضل الرحمان اور کبھی کوئی اور مولوی امن خراب کرنے نکل آتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی کے لیے یہاں امن کا قیام ضروری ہے، پاکستان کا ایک طبقہ ہے جو ملک کو بہت پیچھے لے جانا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 2022 میں اپنامشن خلا میں بھیجنے کی بات کرتے ہیں تو لوگ حیرت میں پڑ جاتے ہیں، کمبوڈیا کوریا دنیا میں ٹیکنالوجی میں کافی پیچھے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے