سائنسدانوں کا ایلین کی متوقع سرزمین دریافت کرنے کا دعویٰ

newسائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین سے بڑا لیکن زمین طرز کا ایلین کا ایک مسکن دریافت کیا گیا ہے جو اگرچہ زمین کے لاکھوں میل دور ہے لیکن اسی کی طرح کا آب و ہوا اور ماحول رکھتا ہے۔

سائنس دانوں نے اس سیارے کو ’’جی جے 1132 بی‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ زمین سے 16 گنا بڑا ہے، اسے زمین سے 10 انچ والی ٹیلی اسکوپ سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہبل ٹیلی اسکوپ سے اس سیارے کے ماحول پر آکسیجن، چلنے والی ہوا کی رفتار اور رنگوں کو سامنے لایا جا چکا ہے اورخیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سیارہ ایلین کا مسکن ہے۔ ماہرین فلکیات اور یونیورسٹی آف میری لینڈ کے پروفیسر ڈریک ڈیمنگ کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی سے باہر دریافت کیا جانا والا یہ انتہائی اہم سیارہ ہے اور اس کا موازنہ وینس سے کیا جا سکتا ہے جب کہ یہ سیارہ زمین سے 39 شمسی سال کی دوری پر واقع ہے۔ یہ سیارہ اپنے سرخ مدار کے گرد چکر کاٹتا ہے جب کہ اس کا درجہ حرارت 260 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے اسی لیے کچھ سائنس دانوں کاکہنا ہے کہ یہاں کسی مخلوق یا زندگی کے کم ہی امکانا ت ہیں۔

کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ہونے والا ایسا سیارہ ہے جو زمین کے قریب ترین ہے اس لیے اسے زمین 2 کا نام دیا جا رہا ہےاور یہاں انہیں ایلین کی موجودگی کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے