کراچی میں قتل کی جانیوالی مصباح کے والد نے بیٹی کے قاتل کی شناخت کرلی

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی جانے والی طالبہ مصباح کے والد نے ملزم کو شناخت کرلیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران میڈیکل کی طالبہ مصباح کے قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں طالبہ مصباح کے والد نے ملزم نبی افغانی کومجسٹریٹ کے روبرو شناخت کرلیا۔

گزشتہ روز قبل پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی جانے والی یونیورسٹی طالبہ مصباح کے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس میں ضلع شرقی پولیس نے سہراب گوٹھ میں الاعظم اسکوائر کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر دو ڈکیتوں کو گرفتار کیا تھا۔

چند روز قبل گلشن اقبال کے علاقے میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے میڈیکل کی طالبہ مصباح کو قتل کر دیا گیا تھا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مصباح اپنے والد کے ساتھ موچی موڑ کے قریب یونیورسٹی کی بس کا انتطار کر رہی تھیں کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئےتھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے