ایران اور سعودیہ میں مصالحت:عمران خان ریاض پہنچ گے

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے مسلم دنیا کے دو بڑے ملکوں ایران اور سعودی عرب میں مصالحت کی کوششیں تیز کردی ہیں اور اسی حوالے سے وہ ایران کے بعد اب سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچنے پر گورنر فيصل بن بندر اور وزیرمملکت و نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد نے ان کا استقبال کیا۔

عمران خان دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا رواں سال سعودی عرب کا تیسرا دورہ ہے۔

اس سے قبل اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے ایران کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے صدرحسن روحانی اور ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے