بالی وڈ اداکارہ جوہی چا ولہ کی 48ویں سالگرہ

juhiبالی وڈ کی مایہ ناز اداکارہ جوہی چا ولہ آج اپنی 48ویں سالگرہ منارہی ہیں، 13نومبر1967کوبھا رتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہونے والی اداکارہ جوہی چا ولہ نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1986میں فلم سلطنت سے کیا ۔

جوہی چا ولہ نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ فلمیں بھی پروڈیوس کیں جن میں اشوکا،چلتے چلتے اور پھر بھی دل ہے ہندوستانی سرِفہرست ہیں۔

با لی وڈ فلم "قیامت سے قیامت تک” کو جوہی چا ولہ کی بہترین فلم قرار دیا جا تا ہے جس میں انہوں نے سپر اسٹار عامر خان کے مد مقا بل لاجواب اداکاری کے جوہر دکھاکر سب کے دل جیت لئے تھے ۔

جوہی چا ولہ نے اپنی دل موہ لینے والی مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت 1984میں انڈیا کا مقابلہ حسن جیت کر مس انڈیاکا ٹائٹل بھی اپنے نا م کیا ۔

70سے زائد ہندی فلموں میں کام کرنے والی جوہی چا ولہ کی کامیاب فلموں میں قیامت سے قیامت تک،ڈر،بول رادھا بول،ہم ہیں راہی پیار کے، ڈپلیکیٹ ، یس باس، عشق ، دراڑ، راجو بن گیا جنٹلمین، جھنکار بیٹس، تین دیواریں، بس اک پل، سن آف سردار اور گلاب گینگ سمیت دیگر زبانوں کی فلمیں بھی شامل ہیں جن کی بدولت انہیں کئی ایوارڈزسے بھی نوازا جاچکا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے