مدینہ منورہ میں بس کو حادثہ، 35 غیر ملکی ہلاک

مدینہ منورہ میں بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حادثہ مدینہ منورہ کے علاقے الاکحل میں اس وقت پیش آیا جب غیر ملکیوں کو لے کر جانے والی بس ایک دوسری گاڑی سے ٹکرائی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق عرب اور ایشیائی ملکوں سے ہے۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو الحمنہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے