پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کو برتری

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

پی ایس 11 لاڑکانہ میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

پیپلز پارٹی کے جمیل سومرو اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے معظم عباسی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

42 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 11984ووٹ لے کر آگے جبکہ معظم عباسی 8709 ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔

حلقے کے 138 پولنگ اسٹیشنز میں سے 20 کو انتہائی حساس اور 50 کو حساس قرار دیا گیا ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے حلقے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ اس نشست پر 2018 کے الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی نے پیپلز پارٹی کی ندا کھوڑو کو شکست دی تھی لیکن 26 ایکڑ اراضی چھپانے پر سپریم کورٹ نے نشست خالی قرار دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

اس نشست پر معظم عباسی دوبارہ امیدوار ہیں جب کہ ان کے مدمقابل اس بار پیپلز پارٹی کے جمیل سومرو ہیں۔ اس کے علاوہ 9 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے