کراچی میں واقع عمارت میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کا آگ بجھانے سے انکار

کراچی: محکمہ فائر بریگیڈ نے شارع فیصل پر نجی کمپنی میں لگنے والی آگ کو بجھانے سے انکار کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں ایک کمپنی کے دفترمیں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو اطلاع دی گئی تو عملے نے جائے حادثہ پر پہنچنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ فائربریگیڈ کےملازمین فائررسک الاؤننس نہ ملنے پرگزشتہ روزسے ہڑتال پر ہیں جس کے باعث عملہ آگ بجھانے کے لیے جائے حادثہ پر نہیں پہنچا۔

فائر بریگیڈ کے عملے کے نہ پہنچنے کی وجہ سے دفتر میں موجود لوگ اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکلے جب کہ آگ بجھانے کے لیے پاکستان نیوی کے 2 فائر ٹینڈر پہنچ گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے