انگلش پریمیئر لیگ میں مختلف ٹیموں میں گول کیپنگ کرنے والے مارٹن فلوپ چل بسے
انگلش پریمیئر لیگ میں مختلف ٹیموں میں گول کیپنگ کرنے والے مارٹن فلوپ چل بسے ۔
ہنگری سے تعلق رکھنے والے 32سالہ گول کیپر نے ٹوٹنہم سے اپنے پریمیئر لیگ کیریئر کا آغاز کیا انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے 24میچوں میں ملک کی نمائندگی کی جبکہ انگلش پریمیئر لیگ میں آٹھ سال سے مختلف ٹیموں کی نمائندگی کررہے تھے۔
وہ دو سال سے خون کے کینسر میں مبتلا تھے اورگزشتہ روز چل بسے ۔ مارٹن فلوپ کی موت پر فٹ بال کلب ایم ٹی کے بڈاپسٹ نے افسوس کا اظہار کیا ہے