بلیو ٹوتھ اسٹیکر سے اپنی قیمتی اشیا پر نظر رکھیں

نیویارک: اب ایک بلیو ٹوتھ اسٹیکر کے ذریعے آپ فون کے ذریعے اپنی قیمتی اشیا پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ اسے ’’ٹائل‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو چابیوں سے لے کر بڑے بیگ تک کے سگنل بھیجتا رہتا ہے۔

ٹائل کمپنی کا بلیو ٹوتھ اسٹیکر دراصل بلیوٹوتھ لو انرجی یعنی بی ایل ای پر کام کرتا اور اسی سے رابطہ کرتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں 2 کروڑ 60 لاکھ ٹائلز اسٹیکر فروخت ہوچکے ہیں اور اس کی 90 فیصد بلیو ٹوتھ ٹریکر مارکیٹ امریکا میں ہے۔

ٹائلیں بہت طرح کی بنائی جاچکی ہیں اور ایک اسٹیکر پر جی ایم کمپنی کی گوند لگی ہے اور دو تین سال تک اسٹیکر اترنے کا نام نہیں لیتا۔ ہر ٹائل اسٹیکر اسمارٹ فون کی ایپ سے منسلک ہوجاتا ہے اور اس طرح جس شے پر یہ لگا ہو وہاں کی خبر دیتا رہتا ہے۔
لیکن اپنی تمام تر خوبیوں کے باوجود اس کی حدِ رابطہ یا رینج بہت کم ہے جو صرف 60 میٹر تک محدود ہے۔ ایک جدید ٹائل کی قیمت 25 ڈالر ہے۔ اس میں نصب بیٹری تین سال تک کےلیے کارآمد ہے اور ٹائل مکمل طور پر واٹرپروف ہے اور مکمل گیلا ہونے پر بھی اس میں کوئی خرابی پیدا نہیں ہوتی۔

البتہ نئے اور جدت بھرے ٹائل پرو اسٹیکر کی رینج اب بڑھا کر 122 میٹر تک کردی گئی ہے جس کی قیمت 30 ڈالر ہے۔ اگلے مرحلے میں کمپنی نے ایک چھوٹا ٹریکر بنایا ہے جو ہر طرح کی ٹائلوں سے رابطہ رکھتا ہے اور اس کی جسامت ایک کریڈٹ کارڈ کے برابر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے