قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی

اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کی وجہ سیکنڈری مارکیٹ میں بانڈز پر منافع کی شرح میں کمی ہے جب کہ قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع پر کمی کا اطلاق یکم نومبر سے ہوچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 2 اعشاریہ 33 فیصدکمی کے بعد 10 اعشاریہ 68 فیصد کی گئی جب کہ پنشن بہبود فنڈ پر شرح منافع کو 2 اعشاریہ 28 فیصد کمی کے بعد 12 اعشاریہ 48 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 2 اعشاریہ 4 فیصد کمی کے بعد 10 اعشاریہ 92 فیصد کی گئی ہے اور اسپشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کمی کے بعد 11 فیصد کردی گئی ہے جب کہ سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع کو 2 اعشاریہ 5 فیصد کمی کے بعد 8 اعشاریہ 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے