پلان بی:سڑکوں کی بندش

مانسہرہ جمعیت علماء اسلام نے پلان بی کے تحت مانسہرہ میں شاہرہ قراقرم پر دھرنہ دیکر ٹریفک کے لیے بند کر دیا، مانسہرہ میں دھرنے کی قیادت صوبائی امیر مولانا عطا الرحمن کررہے ہیں اس موقع پر صوبائی امیر عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ پلان بی کے تحت ابتدائی طور پر خیبرپختونخواہ میں 4 مرکزی شاہراہوں کو بند کیا گیا ہے۔

شاہرائے قراقرم کو چھتر پلین کے مقام سے ،سوات میں چکدرہ کے مقام سے ،جی ٹی روڈ اور بنوں میں انڈس ہائی وے کو بند کیا گیا ہے۔

سڑکوں کی بندش پلان بی کا حصہ اور اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ فیصلے سے کیا جارہا ہے۔عوام کو بڑی مصیبت سے چھٹکارا دلانے آئے ہیں، مولانا عطاء الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔

جمعیت علماء اسلام کے کارکنان نے شاہراہ قراقرم پر قرآن خوانی شروع کردی، چھتر پلین کے مقام پر روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،
انکا کہنا تھا کہ پورے ملک میں 15 ملین مارچ کیے، جو پرامن رہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے مشورے سے 13 دن تک آزادی مارچ کیا ،جو مکمل پرامن رہا، اگر ضلع میں بھی دیگر سڑکوں کو بند کرنا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے ،اکابرین جب تک فیصلہ کریں گے تب تک سڑکوں پر بیٹھے رہیں گے ،ہمارا احتجاج پر امن اور عوام کو بڑے عذاب سے چھٹکارا دلانے کے لیے ہیں.

احتجاج کی قیادت مرکزی راہنما مولانا عطا الرحمن کررہے ہیں، جبکہ مفتی کفایت اللہ بھی ہمراہ موجود ہیں، ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے سیکورٹی کا جائزہ لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے