خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی۔

فواد چوہدری نے خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی میں کی گئی 14 نومبر کی تقریر کو بطور حوالہ پیش کیا ہے۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کو خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کے بیان کو اسمبلی میں توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

تحریک میں مزید کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومتی نمائندوں کے موقف کو غلط طریقے سے پیش کیا۔

فواد چوہدری کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہےکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو نواز شریف کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے "نواز شریف کو مرنے دو” جیسا جملہ حکومتی نمائندوں سے منسوب کیا، خواجہ آصف کی جانب قومی اسمبلی کے فلور پر جھوٹ بولنے سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا لہذا خواجہ آصف کی غلط بیانی پر بحث کرائی جائے اور معاملہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کمیٹی کو بھیجا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے