حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی:مولانا نے پرویز الٰہی کا دعویٰ مسترد کردیا

جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان (جے یو آئی۔ ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے ذریعے حکومت سے کسی ڈیل یا مفاہمت کی تردید کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پرویز الٰہی سے یا ان کے ذریعے کوئی ڈیل اور مفاہمت نہیں ہوئی، وہ اس بات کی پرزور تردید کرتے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی مفاہمت کے جذبے سے آئے تھے ،میں ان کے جذبات کی قدر کرتا ہوں،انہوں نے کچھ لے کرجانے کی بات اپنے مقام سے کی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی انکشاف کیا ہےکہ ق لیگ کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے اور پرویز الٰہی ان کےمؤقف کے قائل ہو کرگئے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان آرام سے نہیں بیٹھے ہوئے انہیں کپکپی لگی ہوئی ہے، ہم خیالی پلاؤ کے ساتھ گھروں سے نہیں نکلے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ میں دعویٰ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے معاملات طے ہونے کے بعد اسلام آباد کا دھرنا ختم کیا۔

پروگرام ’جرگہ‘ کے میزبان سلیم صافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ ’مولانا نے کہا تھا کہ یا تو وزیراعظم استعفیٰ دیں یا پھر استعفیٰ کے وزن کے برابر اگر کوئی چیز آجائے تو وہ بھی قبول ہے، یہ استعفے جیسی چیز کیا ہے؟‘

پرویز الٰہی نے مسکرا کر جواب دیا کہ مولانا نے ’انڈر اسٹینڈنگ‘ کے تحت اسلام آباد مارچ ختم کیا ، معاملات طے ہونے کے بعد مولانا اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔

پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم نے جو دے کر بھیجا وہ ’امانت‘ ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے خصوصی گفتگو جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ سلیم صافی کے ساتھ’میں آج شب پیش کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے