گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کیلئے سزا سے متعلق فوری قانون سازی کا حکم

عدالت نے حکومت سندھ کو گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے لیے سزا سے متعلق فوری قانون بنانے کا حکم دیا ہے۔

گٹکے کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ سیکریٹری صحت اور دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے لیے سزا سے متعلق فوری قانون بنایا جائے۔

سندھ حکومت کے نمائندوں کی جانب سے عدالت میں بتایا گیا کہ قانون بنانے کے لیے سمری آگے بھیج دی ہے لہذا مہلت دی جائے۔

عدالت نے سزا سے متعلق قانون سازی کے لیے سندھ حکومت کو 10 دسمبر تک مہلت دے دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے