ایشیا پیسیفک سمٹ: بھارتی پارلیمنٹیرین کو دھکے دیکر باہر نکال دیا گیا

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی کشمیرپر تقریر روکنےکی بھارتی وفد کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

بھارتی وفد کو ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی سطح پرذلت اورشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جہاں کمبوڈیا میں ہونے والی ایشیائی پیسیفک سمٹ 2019 میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی تقریر جاری تھی اور انہوں نے تقریر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا جو بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

ڈپٹی اسپیکر کی تقریر کے دوران بھارتی پارلیمنٹیرین وجے جولی آپے سے باہر ہوگئے اور تقریب کا پروٹوکول تورٹے ہوئے تقریر کے دوران ہی بیچ میں آکر تقریر روکنے کی کوشش کی جس سے تقریب کا ماحول خراب ہوگیا۔

سیکیورٹی اسٹاف نے بھارتی پارلیمنٹیرین کو دھکے دے کر ہال سے باہر نکال دیا جب کہ اس وران ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے انتہائی تحمل سے اپنی تقریر پوری کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے