خواتین کا فٹ بال میچ گھونسوں اور تھپڑوں کے مقابلے میں تبدیل۔۔۔

playersملتان میں لڑکیوں کے  فٹ بال میچ کے دوران  دو خواتین کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں ،

کالج کی لڑاکی  لڑکیوں نے ایک دوسرے کے بال کھینچے تو کسی نے مکے اور ہاتھ چلائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق” انٹر کالجیٹ گرلز فٹ بال چیمپئن شپ “کے دوران ملتان اور خانیوال کی ٹیمیں راونڈ میچ میں مدمقابل تھیں ۔

اس دوران غلط ڈاج کرانے پردو لڑکیاں معمولی تلخ کلامی کے بعد آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں ، بال نوچ لئے اور ایک دوسرے پر ’’دیسی سٹائل ‘‘میں  تھپڑ اور مکے برسانا شروع کر دیئے،

دیکھتے ہی دیکھتے دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیلے جانا والا فٹ بال میچ گھونسوں اور تھپڑوں کے مقابلے میں تبدیل ہو گیا اور اس ’’فری سٹائل ریسلنگ‘‘  کی وجہ سے میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا جھگڑے پر دیگرخواتین کھلاڑی بھی اکٹھی ہوگئیں۔اس سے پہلے کہ بات ’’گھونسوں اور مکوں ‘‘سے آگے بڑھتی دونوں ٹیموں کے کوچز اور میچ انتظامیہ کو میدان میں کودنا پڑا  ،

کوچز اور  میچ انتظامیہ کی مداخلت پر صلح صفائی کے بعد دونوں ٹیموں کے دوران معاملہ حل کرادیا  اور رکا  ہوا  میچ کچھ دیر کے وقفے سے دوبارہ شروع ہو گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے