مرے ہوئے ہرن کے پیٹ سے 7 کلو پلاسٹک برآمد

شمالی تھائی لینڈ کے نیشنل پارک میں ایک ہرن مردہ پائی گئی جس کے پیٹ سے 7 کلو پلاسٹک اور دیگر اشیاء نکالی گئیں۔

ترجمان کے مطابق مرے ہوئے ہرن کے پیٹ سے کپڑے، پلاسٹک بیگز، کافی کے ساشے اور اس طرح کا دیگر کچرا نکالا گیا۔

آخُن ستھان نیشنل پارک کے ڈائریکٹر کریانگساک تھنومپن نے بتایا کہ مرنے والا ہرن کئی سالوں سے پلاسٹک کی اشیاء کھا رہا تھا۔

ترجمان کو شبہ ہے کہ اس پلاسٹک نے ہرن کے جسم کا ایلیمنٹری کینال بند کر دیا تھا لیکن ہرن کی موت کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پارک میں گھومنے پھرنے کے لیے آنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ پارک میں کچرا پھیلاتے ہیں۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ ایک ایسا ملک ہے جہاں پلاسٹک بیگز کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، اس سے قبل بھی تھائی لینڈ میں بحری جانور ڈوگانگ پلاسٹک کھانے کے باعث مرا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے