ایف بی آر نے نومبر میں 334 ارب روپے محصولات اکھٹے کیے: شبرزیدی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ نومبر میں 334 ارب روپے محصولات اکھٹے کیے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے 5 ماہ میں اکھٹے کیے گئے ریونیو سے17فیصد زیادہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 1617 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 1106 ارب روپے کے محصولات اکھٹے ہوئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 511 ارب روپے زیادہ اکھٹے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ایف بی آر نے نومبر میں 334 ارب روپے محصولات اکھٹے کیے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے 5 ماہ میں اکھٹے کیے گئے ریونیو سے17 فیصد زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ تک مجموعی طور پر ریونیو 16 فیصد زیادہ اکھٹا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا تھا کہ اکتوبر میں 320 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں حاصل ہونے والے محصولات کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے