کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے سرہ غوڑگا میں ڈرون طیارے نے موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2 مبینہ عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔ لوئر کرم […]

غزل گو شاعر ناصر کاظمی کی آج 45ویں برسی منائی جارہی ہے

ناصر رضا کاظمی آٹھ دسمبر انیس سو پچیس کو انبالہ میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد لاہور میں سکونت اختیار کی۔ ابتدائی تعلیم انبالہ میں ہوئی۔ اس کے بعد اسلامیہ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے۔ اعلیٰ تعلیم کی تکمیل نہ ہو سکی۔ شعر گوئی کا آغاز جوانی میں ہو گیا ۔ شاعری کے […]

درگاہ قلندر لعل شہباز کی ’بجلی ‘پر سندھ اور وفاق میں جھگڑا

کراچی: گزشتہ ماہ سیہون میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی درگاہ قلندر لعل شہباز کی ‘بجلی’ پر وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان جھگڑا سامنے آگیا۔ وفاقی وزارت پانی و بجلی نے الزام عائد کیا ہے کہ درگاہ کی بجلی چوری کرکے چلائی جا رہی ہے، جب کہ سندھ کی وزارت اوقاف نے ان […]

7 ماہ بعد مشرف غداری کیس کی سماعت کا دوبارہ آغاز

اسلام آباد: سات ماہ کے وقفے کے بعد خصوصی عدالت سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی دوبارہ سماعت کا آغاز کرے گی، جس میں سابق خاتونِ اول صہبا مشرف کی اپنی جائیدادوں کے ضبطگی کے خلاف دائر درخواست کو بھی سنا جائے گا۔ خصوصی عدالت نے گذشتہ سال جولائی میں […]

سندھ: تمام شراب خانے ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں موجود شراب خانوں سے متعلق ایک مکینزم بنائے جانے تک تمام شراب خانے بند کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ شراب خانوں کی فروخت اور لائسنس سے متعلق ایک ماہ میں طریقہ کار وضع کرکے اس حوالے […]

مہیش بھٹ کو عالیہ کے قتل کی دھمکی موصول

بولی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مطلوبہ رقم ادا نہ کرنے پر ان کی اہلیہ اور بیٹی عالیہ بھٹ کو قتل کردیا جائے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فون کرنے والے شخص نے […]

نیوزی لینڈ کا مفت سفر اور رہائش پسند کریں گے؟

اگر آپ بیرون ملک ملازمت کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہاں انٹرویو کے لیے جانے اور رہائش کا خرچہ نہیں اٹھانا چاہتے تو نیوزی لینڈ نے ‘ڈریم جاب انٹرویو’ کی پیشکش کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں ٹیکنالوجی انڈسٹری دنیا بھر سے ٹیکنالوجی ماہرین کو بھرتی کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے انہوں […]

کینسر کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ سامنے آگئی

برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ جسمانی وزن میں صرف 6 کلو گرام اضافہ بھی کینسر کے مرض کا خطرہ 50 فیصد سے زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ طبی جریدے برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی امپیریل کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپے کا شکار […]

پی ایس ایل فائنل کا ’بے مثال‘ سیکیورٹی پلان مکمل

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے دوران پاکستان رینجرز (پنجاب ) کی 4 کمپنیوں کو تعینات کرنے کے حوالے سے اسلام آباد کو لکھے گئے خط کے ساتھ ہی فائنل کے لیے پانچ حصار پر مشتمل انتہاہی سخت سیکیورٹی پروٹوکول کو حتمی شکل دے دی گئی۔ تمام متعلقہ سیکیورٹی اور قانون […]

پی ایس ایل فائنل: کے پی کے حکومت کی سیکیورٹی تعاون کی پیشکش

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کیلئے اگر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ضروری سمجھیں تو خیبرپختونخوا میں ہماری صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ علی محمد […]