وزیراعظم نے کلبھوشن یادیو کو کیوں نظر انداز کیا ؟

حکومت پاکستان بلوچستان سے گرفتار کئے گئے بھارتی جاسوس کے معاملے میں جس طرح مِنقار زیر پر ہے، وزیر اعظم نے اپنے قوم سے خطاب میں عوامی امنگوں کے بر عکس اس معاملے کو جس طرح بالکل نظر انداز کیا، اس سے ان الزامات کو تقویت مل رہی ہے کہ شریف خاندان کے بھارت سے […]

ہیجان زدہ معاشرے کا ایک ٹکڑا

پچھلے کچھ عرصے سے ہمارے ہاں ہیجان کا سا عالم ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے ایک ساتھ معاشرے کے کئی طبقات اچانک ہی بے حد متحرک ہو گئے ہیں۔ وکلا برادری میں پرجوش فعالیت کا عنصر پرویز مشرف کے خلاف عدلیہ بحالی تحریک میں پیدا ہوا۔ ان کا جوش مگر ججوں کی بحالی کے بعد […]

پشاور میں 70 سال بعد گردوارے میں کیرتن کیا گیا .

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بدھ کو سات دھائیوں سے بندگردوارہ بحالی کے بعد دوبارہ عبادت کے لیے کھول دیاگیا ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سکھ خاندانوں کے لوگ بھی موجود تھے . کیرتن مذہبی گیتوں کو کہا جاتا ہے. مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور میں تعمیر ہونے والےگوردوارے […]

دھرنا "صوفی” کو بےنقاب کرگیا ۔

کیا مذہبی رہنماؤں کو اس طرح گالیاں دینا زیب دیتا ہے رسول اللہ ؐ نے مسلمانوں کو روکا کہ وہ اپنے سچے خدا کی خاطر دوسروں کے معبودان باطل کو بھی گالی نہ دیں ۔ ایک حدیث کے الفاظ ہیں کہ مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے ۔ اسی […]

دھرنا،مولانااورنرگس فخری

کسی زمانے میں جب کسی کام میں وقت ضائع ہوتا تھا تو کہتے تھے کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے۔۔۔ آج یہ محاورہ بہت شدت سے یاد آیا جب سر شام کچھ شرفاء نے سفر کا قصد کیا۔مگر محاورہ میں کچھ ترمیم یار لوگوں نے کردی ہے: کھایا پیا حلوہ مانڈا، میٹرو سٹیشن […]

حیا کی دیوی، وفا کی آیت، حجاب کی سلسبیل زہرا

حضرتِ فاطمہ ؓ نبی کریم ﷺ کی وہ صاحبزدی ہے، جس سے آپ ﷺ اور پوری امتِ مسلمہ کے تمام افرادبے پناہ محبت کرتے ہیں،آپﷺ نے ان کو جو مشہور لقب عطافرمایاتھا،وہ (زہراء)ہے،جس کا معنی ہے پھول کی کی طرح خوبصورت وحسین۔ حسن ؓ وحسین ؓ کی والدہ اور نبی اکرمﷺ کی سب سے چھوٹی […]

آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوتا رہا

اسلام آباد انتظامیہ اور ممتاز قادری کے حامیوں کے مذاکرات "کامیاب” ہو گئے ۔کراچی سے آئے صاحبزادہ شاہ اویس نورانی اور الحاج رفیق پردیسی نے حکومت کی جانب سے مذاکرات میں حصہ لیا اور فریقین کے درمیان معاملہ حل کرانے کی کوشش کی . پاکستان کی پارلیمینٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے سینکڑوں مظاہرین […]

دینی جماعتوں کا المیہ

تحفظ نسواں اور ممتاز قادری کے ایشو پر ایک بار پھر دینی جماعتیں ’’کل جماعتی‘‘میز پر جمع ہیں ہر ذائقے کا ( غلط مت سمجھیں مطلب ہر مسلک ) مولوی اس میز پر جمع ہے ۔جماعۃ الدعوۃ کے حافظ سعید اہلحدیث ، مولانا فضل الرحمن دیوبندی ، سمیع الحق دیوبندی ( لیکن ان کی فضل […]

ہمارے لوگ بھوک اور پیاس سے بے ہوش ہو رہے ہیں:پیر عثمان قادری

عالمی تنظیم اہلسنت کے سربراہ پیر عثمان قادری نے آئی بی سی اردو سے رابطہ کر کے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے دھرنے کے شرکاء پر کھانے اور پانی کی رسائی مسدود کر دی ہے ۔ پیر عثمان قادری نے کہا کہ ہمارے لوگ بھوک اور پیاس کی وجہ سے بے ہوش ہو رہے ہیں۔ […]

دھرنا علماء! کیا یہی اسلام ہے؟

پر امن مظاہرہ جمہوریت کی نشانی ہے ۔ اور تمام مہذب معاشروں میں اس کی اجازت ہے ۔ لیکن مظاہرین کے لئے مظاہرے کے چند اصول بھی موجود ہیں ۔ جن پر عمل کرنا مظارین پر فرض ہے ۔ احتجاج اگر احتجاج کے دائرہ میں رہ کر کیا جائے تو ٹھیک لیکن اگر یہ احتجاج […]