آزادی صحافت چھوڑیں جان کی فکر کریں

ایک زمانہ تھا کہ اخبار بکتے تھے تب نظریات کے نام پر جنگ ہوتی تھی اب مفادات کی جنگ ہو تی ہے ۔عراق پر حملے سے پہلے نیو یارک ٹائمز کی خبرقارئین کے لئے صحیفے کی حیثیت رکھتی تھی ۔عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی خبر نے طبل جنگ بجا دیا […]

پہلا ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 0-1 کی برتری

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 155 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے 6 بلے باز دوہرا ہندسہ […]

مینڈک کا قاتل کون؟

کسی برتن میں پانی لیں اور ایک مینڈک بھی اس میں ڈال دیں اور پانی کو گرم کرنا شروع کردیں . جیسے جیسے پانی کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگا مینڈک اپنے جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھانا شروع کردے گا اور اپنے کو اس پانی میں رہنے کیلیے ایڈجسٹ کرلے گا . ایک وقت […]

کراچی کا یہودی قبرستان

میں پچھلے سال جنوری کے مہینے میں پولینڈ کے شہر کراکوف میں تھا، یہ دوسری جنگ عظیم تک یہودیوں کا شہر کہلاتا تھا، شہر میں یہودیوں کے سیناگوگ بھی تھے، اسکول بھی، قبرستان بھی اور بازار بھی۔پولینڈ 17ستمبر1939 کو سوویت یونین کے قبضے میں چلا گیا، ہٹلر نے 1941 میں پولینڈ فتح کیا تو وارسا […]

امی جان اسلام علیکم

جنگ کے بادل پاکستان کے افق پرچھا چکے ہیں اور شاید یہ میرا آخری خط ہو پتا نہیں یہ خط آپ کو ملے بھی یا نہیں بہرحال آپ کو اپنا احوال بھیجنے کا فریضہ تو ادا کرنا ضروری ہے نا۔ امی آپ ہمیشہ کہتی تھیں کہ بیٹا یہ جان وطن کی امانت ہے جب بھی […]

جھوٹ بےنقاب،جھوٹےبھی

سوات میں لڑکی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو جعلی نکلی، سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ سپریم کورٹ میں یہ کارروائی گزشتہ روز (13 جنوری) ہوئی لیکن عمومی طور پر میڈیا نے یا توشرماتے شرماتے اس خبر کو نشر شائع کیایا یہی بہتر سمجھا کہ اس خبر کو پی ہی لیا جائے۔ […]

طلبہ یونینزسے خوفزدہ کون؟

11 جنوری کو سینیٹ میں طلبہ یونین پر سے پابندی اٹھانے کی قراردار کا منظور ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے۔ قراردار پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ پاکستان میں طلبہ یونینز پر پابندی ضیاالحق کی رجعتی آمریت کے دوران نافذ کی گئی […]

پروفائل

ٹرین کراچی سے روانہ ہوئی، ہم دو تھے، دونوں رفقائے کار(کولیگ) اور دوست بھی! غالباً لاہور اور راولپنڈی کے درمیان کوئی سٹیشن تھا۔ شام ڈھل چکی تھی اور رات اپنا بستر کھول رہی تھی۔ رفیقِ کار نے کہا ”تم بیٹھو، میں ابھی آتا ہوں‘‘۔ میں کچھ توجہ کتاب پر مرکوز کرتا جو جھولی میں کھلی […]

ترقی پسند تحریک کے انگریزی داں وارثین

’سرخ سلام‘ نام کی کتاب جب اکسفورڈ یونیورسٹی پریس (کراچی) کی وساطت سے پاکستان میں نمودار ہوئی تو سمجھو کہ ترقی پسند مصنفین کے سوکھے دھانوں پر پانی پڑ گیا۔ فوراً ہی پہلے کراچی میں اور پھر لاہور میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے دفتر میں اس کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ بائیں بازو کے دانشور جمع […]

جھوٹ کی کالک

ٹھیک چھ سال بعد پاکستان کی سپریم کورٹ نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا جس میں ایک لڑکی کو سوات میں کوڑے لگائے جا رہے تھے اور جس نے پاکستان بھر کے میڈیا میں ہلچل مچا دی تھی۔ ان چھ سالوں میں اس ویڈیو پر بے شمار ٹاک شو ہوئے، لاتعداد کالم لکھے […]